25 جنوری 2012 - 20:30

یمن کے ایک انقلابی رہنما توفیق الشعبی نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی مداخلت کے خطرناک نتائج سامنے آئيں گے۔

ابنا: توفیق الشعبی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب یمن کے داخلی حالات میں مداخلت کرکے یمنی عوام کے درمیاں اختلافات اور تفرقہ پھیلانے کی سازشیں کررہا ہے لیکن ملت یمن ہوشیاری سے ان فتنوں کو ناکام بنادے گی۔

ادھر ایک اور انقلابی رہنما محمد الصابری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ انتھا پسند گروہوں کی مدد کرکے یمن میں فتنے پھیلانے اور عوام کی تحریک کو منحرف کرنے کی سازشیں کررہے ہیں لیکن یمن کا انقلاب چونکہ عوامی ہے لھذا وہ ان سازشوں سے منحرف نہیں ہوگا۔

ایک اور انقلابی رہنما نصر الدین عامر نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں قبائلی نظام سے غلط فائدہ اٹھا رہا ہے لیکن یہ سازش بھی ناکام ہوکر رہے گي۔........

/169